پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے ن لیگ کے صدراوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو شرکت کیلیے دعوت دیدی ہے۔
نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کان کھچی نے کہاکہ اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ شہبازشریف کا تھا اس لیے انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے دیتا ہوں ، پی ٹی آئی حکومت نے روایات کے برعکس منصوبہ مکمل کیا، اب ٹرین چلے گی۔
صحافی کی جانب سے شہباز شریف کی آمد پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانزیب کھچی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمارے مہمان ہوں گے، کوئی ادارہ گرفتارکرلے تو میرا کوئی تعلق نہیں۔
اورنج لائن کے افتتاح سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا 10 دسمبر کو ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں اور نا ہی اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے مکمل روٹ کا ٹرائل رن کر رہے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا عمران خان اور ان کے وزراکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں تختیاں لگانے پر نہیں۔