ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔فائل فوٹو

پرویز مشرف کے4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روزتفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹرعظمت عدالت پیش ہوئے اوربتایا کہ ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈارنے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا اور یہ کیس بھی ملزم کی ملک واپسی اورگرفتاری تک داخل دفترکردیا۔