یہ سال اس حکومت کا آخری سال ہے۔فائل فوٹو
یہ سال اس حکومت کا آخری سال ہے۔فائل فوٹو

زرداری باہر آرہے ہیں،اب وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اب باہرآرہے ہیں، وہ شکاری ہیں اوراب وہ کھلاڑی کے شکار کے لیے نکلیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب ہمیں روکنا چاہتا ہے،دبانا چاہتا ہے مگر ہم جج صاحبان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آج ضمانت منظور کی ہے۔

بلاول نے کہا کہ نیب اور حکومت سمجھتی ہے کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آئیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، یہ سال اس حکومت کا آخری سال ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک اورمیڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی اورمیڈیکل رپورٹ پرآصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔