لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی پرحملے کے بعد وکلا نے عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کی دھمکی بھی دیدی ہے ۔
جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارعمیر بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور واقعے میں زخمی ہونے والے وکلاکو بھی ٹی وی پر دکھایا جائے، ورنہ عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔
عمیر بلوچ نے کہا کہ میڈیا صرف ڈاکٹرز کو دکھاتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وکلاپرامن احتجاج کرنے پی آئی سی گئے تھے، ڈاکٹروں کے حملے کی وجہ سے مشتعل ہوئے۔
جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ہمیں احتجاج نہ کرنے کا کہا، ہم نے جواب دیا کہ جب آپ احتجاج کرتے تھے تو ہم آپ کے پیچھے چلتے تھے، آج ہم احتجاج کرتے ہیں تو کیا ٹھیک نہیں۔؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاءکی جانب سے لاہور میں دل کے ہسپتال پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون سمیت متعدد مریض انتقال کر گئے تھے۔