ان کے ہوتے ہوئے نوازشریف کو ٹیلی فون نہیں آیا۔فائل فوٹو
ان کے ہوتے ہوئے نوازشریف کو ٹیلی فون نہیں آیا۔فائل فوٹو

راولپنڈی بار میں اعتزازاحسن کے داخلے پر پابندی عائد

اعتزازاحسن کو ڈاکٹرزکی حمایت مہنگی پڑگئی،سانحہ پی آئی سی کی مذمت کرنے پر ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں اعتزازاحسن کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں پی آئی سی واقعہ پر بحث ہوئی، متفقہ قرارداد میں واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اورانتظامیہ کے رویہ کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں وکلا کی رہائی اورایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرعرفان کے خلاف کارروائی اور بیرسٹراعتزازاحسن کے ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ بار میں داخلے پرپابندی لگا دی گئی۔