ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔فائل فوٹو
ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔فائل فوٹو

 پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما کی ضمانت منظور

پیپلز پارٹی کے رہنما اوراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت منظورہو گئی اورعدالت نے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیاہے۔آغا سراج درانی کے علاوہ آغا مسیح الدین ، طفیل احمد ، مٹھا خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظورکی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزمان کو 10 ،10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے تمام ملزمان کا نام بھی ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے حکم دیاہے۔آغاسراج دورانی کو نیب نے 20 فروری 2019 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں حراست میں لیا تھا ،ریفرنس میں آغا سراج درانی، اہلیہ چار بیٹیاں اوردو بیٹے مفرور ہیں ۔