موسمیاتی تبدیلیوں کی وزیر زرتاج گل نے مریم نوازکی بیرون ملک جانے کیلیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ خاندان شریفہ کا نام خاندان بھگوڑاہونا چاہیے، اگر وہ (مریم)یہاں سے جانا چاہتی ہیں تو ایک بھگوڑی اورسہی۔
انہوں نے کہا مریم نوازکی ضمانت سے متعلق درخواست عدالت میں ہے، دیکھنا یہ ہوگاکہ عدالت اس پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔
خاندان شریفوں کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑاں رکھ دینا چاہئیے۔ یہ پاکستان کو محض اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کی شکارگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔
مفرور خاندان ڈھٹائی سے اپنے بیچارے ورکرز کو اکساتا رہتا ہے اور خود لندن بھاگا ہوا ہے۔ نون لیگ کے سپورٹرز کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ pic.twitter.com/Bgs1mUWrWE
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) December 21, 2019
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندان شریفہ کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑا رکھ دینا چاہیے۔یہ پاکستان کو محض اپنی کرپشن اوربدعنوانیوں کی شکارگاہ کے طورپراستعمال کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مفرور خاندان ڈھٹائی سے اپنے بیچارے ورکرزکو اکساتا رہتا ہے اور خود لندن بھاگا ہوا ہے۔ نون لیگ کے سپورٹرز کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔