1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے۔فائل فوٹو
1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل تین متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے۔فائل فوٹو

عربوں کے بغیر ملائشیا سمٹ کامیاب نہیں ہو سکتا۔یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ ملائشیا سمٹ مسلم دنیا کو درپیش مسائل پرغورکے لیے ایک غلط فورم تھا۔

انورقرقاش نے ٹویٹرپرکہا کہ کیا یہ اسلامی دنیا کے لیے ممکن ہے کہ وہ عربوں کی عدم موجودگی میں بلند ہوسکیں؟ اس کا واضح جواب ہے نہیں، کیونکہ تقسیم ،علیحدگی اور تعصّبات مسائل کا کبھی حل ثابت ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔

کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائشیا نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تمام 57ممالک کو دعوت نامے جاری کیے تھے لیکن ان میں سے صرف بیس کے لگ بھگ ممالک نے اپنے مندوبین شرکت کے لیے بھیجے تھے اوران میں سے بھی چند ایک کے سربراہان ریاست وحکومت نے کانفرنس کو رونق بخشی ہے۔

ملائشیا کے دارالحکومت میں چار روز تک جاری رہنے والے مسلم اقوام کے اس سربراہ اجلاس میں پاکستان ،سعودی عرب ، مصر، متحدہ عرب امارات اورانڈونیشیا نے شرکت نہیں کی۔