سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق جنرل پرویز مشرف نے انہیں اور شہباز شریف کو کہا تھا کہ اگر(اس وقت کے) وزیراعظم(نوازشریف) اجازت دیں تو الطاف حسین کو برطانیہ میں ختم کیاجاسکتا ہے۔
چوہدری نثار نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ایک دن پرویزمشرف نے مجھے اور شہبازشریف کو کھانے پر بلایا۔کھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کی طرف سے ہمارے پاس جو حقائق آئے ہیں اس حوالے سے تو ایم کیو ایم ایک بہت بڑی مافیا ہے اورالطاف حسین اس کے سرغنہ ہیں۔
چوہدری نثار نے بتایا کہ پرویز مشرف نے کہا یہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں کہ آپ ان کو اس طرح چھٹی دیں،وہ اب برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھ رہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی، اس لئے اگر وزیراعظم اجازت دیں تو ہم الطاف حسین کو برطانیہ میں ہی ختم کرسکتے ہیں۔
When Pervez Musharraf as COAS sought permission from PML-N govt to get Altaf Hussain killed in UK. pic.twitter.com/Ut6uJ1CBct
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 24, 2019
چوہدری نثاراحمدنے کہا کہ جنرل صاحب آپ کو احساس ہے کہ وہ ایک اور ملک میں ہیں اوراول تو ان کا خاتمہ کرنامناسب نہیں لیکن اگردومنٹ کیلیے آپ کی یہ بات مانی جائے تو اس کا شدید عالمی ردعمل ہوگا،جنرل صاحب نے کہا وہاں ہمارے پاس ذرائع ہیں اور ہم تک یہ بات نہیں آئے گی۔