بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو
بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کولیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کوراولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔جلسے کی اجازت لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جلسے کی اجازت دی۔

جسٹس طارق عباسی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور فریقین کا موقف جاننے کے بعد پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دیدی۔اس سے قبل راولپنڈی پولیس اورانتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبرکو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیاتھا۔

بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور مرکزی قیادت کی شرکت کے پیش نظرسیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے باعث پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ضلعی انتظامیہ کے انکارکے بعد پیپلز پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ سے رجوع کیاتھا۔