وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اوردو طرفہ تعاون سے متعلق امورپربات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی محمد بن زید النہیان کی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Meeting of Prime Minister @ImranKhanPTI and HH Shaikh Mohammad Bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi & Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces. The visit will contribute to further enhancement of multi-faced collaboration between Pakistan & UAE pic.twitter.com/D7R6vxklfv
— Prime Minister's Office (@PakPMO) January 2, 2020
وزیراعظم نےولی عہدابوظہبی کےاعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا،جس میں معزز مہمانوں کے علاوہ وفاقی وزرا اسدعمر،زبیدہ جلال،عمرایوب اوردیگرحکام شریک تھے۔
ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے،بتایا جاتاہے کہ ولی عہد محمد بن زید النہیان دو روز سے رحیم یار خان میں تھے جہاں سے آج دوپہر وہ اسلام آباد پہنچے تھے۔
اس سے قبل ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔
واضح رہے یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال 6 جنوری 2019ء کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔