وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش

وزیردفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ 2020 کے علاوہ پاکستان ایئرفورس ترمیمی ایکٹ 2020 اور پاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی قومی اسمبلی میں پیش کردیاہے ، تینوں بل قائمہ کمیٹی دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا گیاہے ۔حکومت نے پارلیمانی طریقہ کار اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے چھ مہینے کے اندر قانون سازی کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔