اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلیے 20 کروڑڈالرکااعلان کردیا ، یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلیے استعمال کی جائیگی ۔
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرکااعلان کیا ہے ۔ یواے ای کی جانب سے دی جانیوالی یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلیے استعمال کی جائیگی ۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ رقم فراہم کرنے کامعاملہ وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کی درمیان ملاقات کے دوران طے ہوا ۔ مشیر خزانہ نے اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی جانب سے دی گئی رقم دوستی کاٹوکن ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos