ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈے پر حملہ کامیاب رہا۔سپریم لیڈر نے اعلان کیاہے کہ اب امریکا کیخلاف اس سے بھی بڑے حملے کیے جائیں گے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ پچھلی رات امریکیوں کے چہرے پرایک طمانچہ تھا، امریکہ کی موجودگی خطے میں فساد کی جڑ ہے اس کو یہ خطہ چھوڑنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، وہی کیا جو امریکہ نے جنرل سلیمانی کے ساتھ کیا تھا۔ ہم نے دنیا پر واضح کردیا کہ ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے، ایرانی قوم کی ایک بہترین اورمضبوط تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادر سپوت تھے، ان میں کوئی منافقت نہیں تھی۔قاسم سلیمانی سیاسی میدان میں بھی جرات کامظاہرہ کرتے تھے۔
انہوں نے امریکی جارحیت کا جراتمندی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قوم صدمے کا شکار ہے ،لیکن آج کا ایرانی نوجوان ماضی کی نسبت انقلاب پر زیادہ اور کامل یقین رکھتا ہے۔ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔
روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ سلیمانی جیسے ایران کے مضبوط بازو کاٹ سکتا ہے تو ایران امریکہ کی خطے میں جڑیں کاٹ دے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے خلاف امریکی جارحیت میں معاون ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکا نے اسرائیل کی مدد سے حزب اللہ کو ختم کرنے کی کوشش کی , حزب اللہ لبنان میں ہاتھوں اور آنکھوں کی طرح کام کررہی ہے۔