موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا سفرکرنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکراسلام قبول کرلیا۔
ایک برس قبل کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بائیکر روزی گیبریل نے سیاحت اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں جاننے کی نیت سے یہاں کا رخ کیا تھا۔ایک پوسٹ میں انہوں نے روحانیت کے اس سفرکی تفصیل بیان کی۔
آج روزی گیبریل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اوراس کا سہرا انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے سر باندھا ہے۔
روزی گیبریل جوں جوں پاکستان کے مختلف شہروں جیسا کہ لاہور، ملتان، سوات، گوادر اور باقی علاقوں کا سفر کرتی جا رہی تھیں انہیں یہاں اپنائیت کا احساس اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا تھا۔
روزی جہاں بھی جاتیں یوٹیوب پراپنے وی لاگز سے پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو بتاتیں یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق ان کی ویڈیوز کو بہت شہرت ملی۔
روزی پاکستانی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ روزی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کو تھامے ہوئے چہرے پر پاکیزہ مسکراہٹ سجائے ہوئے ہیں ایک اور تصویر میں انہوں نے سر پر حجاب بھی باندھا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ روزی نے خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ ہی روزی نے کہا گزشتہ سال میرے لیے کافی مشکل تھا۔ خالق کائنات نے مجھے پاکستان بھیجا صرف اس لیے نہیں کہ میں خود کو چیلنج کروں اور اپنے درد کو بھول جاؤں بلکہ مجھے راستہ دکھانے کے لیے۔
پہلی مرتبہ پاکستان کی ثقافت کو جاننے کیلیے وطن عزیزآئی کینیڈین بائیکرجب اس پاک سرزمین کے لوگوں سے ملیں تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اورویڈیو اورفوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن پر بنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقتاً فوقتاً پاکستان کے لیے تعریفی کلمات لکھتی رہیں۔
روزی گیبریل نے جب قصور میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار پرحاضری دی تو انہیں سکون کے اس احساس نے آن گھیرا جس کی وہ ہمیشہ سے متلاشی تھیں۔
ایک پوسٹ میں انہوں نے روحانیت کے اس سفرکی تفصیل بیان کی۔آج روزی گیبریل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اوراس کا سہرا انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے سر باندھا ہے۔
https://www.facebook.com/RosieGabrielle/photos/pcb.1049917762013582/1049917642013594/?type=3&__tn__=HH-R&eid=ARBVsJKtouVWF1xLOTyztMjkXimmGjNlXolAEysml64zS_MC0rcdxkfIOFo9_PKTdRsCdAeiQuTLwUh4&__xts__%5B0%5D=68.ARA2GRsorlC_s60uAwWZDMXeVqw5yludu-kamP4dcQ6ZjsRJLGmZi-DMkwJVYOFsCyIo6HxVH2V1pn-fn4X1yWsPcpph8ROyByZJl8lmvGArA-oUO8w-1rfevp2VO-vDNXbSCaTXf72LOCBUz4UCoxlVImTu7oLhel1UwUm_Bl69qho0FJfroSfJouOSgCV5C0uIXNmHuWDAaj_3xZn8yAriEcflRbbHkMrNeau4U1XQuYgMy4nQd6TpX3G1SghrP9hivLls6gQVnB0S-mpfuu8Q3mpZ8MImbs2aqxsEgHPsPM9V9PrVlBY_suhBe944gprDd3o0IvCnaOsxZ0YosvkjPQ
کینیڈین بائیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میری قسمت مجھے پاکستان لے کر آئی ناصرف اس لیے کہ میں خود کو چیلنج کر سکوں بلکہ اس لیے بھی کہ اپنی تکلیف اورانا سے چھٹکارا پا سکوں اور سیدھے راستے پہ چل سکوں۔
روزی کیبریل نے تحریرکیا کہ میں دس سے زائد برس مسلم ملک میں رہی ہوں اور وہاں ایک منفرد چیز کے بارے میں جان پائی ہوں جو کہ مجھے کہیں نہیں ملا، وہ ہے سکون کا وہ درجہ جسے حاصل کرنا بہت سے لوگوں کا خواب ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تنقید کا شکار اور غلط سمجھا جانے والا مذہب ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اسلام کا اصل پیغام امن، محبت اور واحدانیت ہے۔