مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت تربت، پنجگور اور نوشکی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں آج اورکل شدید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں بارش کے باعث چھت گر گئی جس سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گھر گئی، چھت گرنے کے باعث چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 4 خواتین اورمرد شامل ہے۔
تربت، پنجگور اور نوشکی سمیت ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، کوئٹہ میں مطلع ابرآلود ہے اور سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
نٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، سوراب، مستونگ اور زیارت میں برف باری کا امکان ہے جبکہ گوادر، آواران، واشک، خاران، پشین، ہرنائی، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، ژوب اور ہرنائی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے سسٹم کے زیرِاثرآنے والے اضلاع تربت، کیچ، پنجگور، قلات، کوئٹہ اور ژوب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کوئٹہ، ہرنائی، زیارت، قلعہ عبد اللّٰہ اور پشین کے اضلاع میں شدید برف باری متوقع ہے۔