جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے حالیہ کردار پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی جماعت کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس کے دوران پنجاب میں احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پرغور ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کا حصہ لگ رہی ہیں، ان کا آپسی انتشار حکومت کے استحکام کا سبب بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا حکومت کا ساتھ دینے سے نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سیاسی محاذ پر سینئر جماعت ہے اور سیاست کا طویل ترین تجربہ ہمیں ہیں۔