پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی عدالت میں نہیں بلکہ ٹی وی ٹاک شو پرہی آکر ثابت کردیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے ٹھیکے کے پیسے چوہدری شوگر مل گئے تو میں نہ صرف ن لیگ کا دفاع کرنا چھوڑ دوں گا بلکہ پارٹی سے بھی استعفی دے دوں گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈیلی میل کیس میں وزیراعظم عمران اور شہزاد اکبرکو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے، ابھی دائرہ کارکا مسئلہ تھاکیونکہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر پاکستانی شہری ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ڈیوڈ روز کو جیل میں بندوں تک رسائی دی گئی ،اس لیے یہ بات خارج ازامکان نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو کیس میں پارٹی بنایا جائے،ن لیگ اپنی وکلا ٹیم کے ساتھ مشاورت کرے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے۔
چوہدری شوگر مل معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاتارڑ نے شہزاد اکبر کو چیلنج دیا کہ کسی عدالت میں نہیں ٹاک شو پر ہی آکر ثابت کردیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے ٹھیکے کے پیسے چوہدری شوگرمل گئے تو میں ن لیگ کا دفاع کرنا چھوڑ دوں گا اور پارٹی سے استعفی دے دوں گا اور اگرنہ کرسکے تو شہزاد اکبراستعفی دیں۔