چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ناقابل استعمال ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان آج “احساس کفالت پروگرام” کا افتتاح کریں گے جس کے بعد بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ناقابل استعمال ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشترنے بتایا کہ مستحقین کو بے نظیر کارڈ کے بجائے “احساس کفالت کارڈ”پروظیفہ ملے گا اور ملک میں 70 لاکھ خواتین کو گھر کے راشن کے لیے ماہانہ رقم ملے گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سے مستفید ہونے والے 40 لاکھ افراد کی’احساس کفالت پروگرام‘ سے مالی مدد کی جائے گی۔ نئے کارڈ پر کسی سیاسی رہنما کی بجائے قائد اعظم کی تصویرلگے گی۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کے بینک اکاونٹس میں رقم خود منتقل کی جائے گی اورحکومت ہر ماہ 70 لاکھ خواتین کو دوہزار روپے دے گی جو آئندہ ماہ سے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔

حکومت مستحق اور غریب ترین خواتین کا انتخاب نادرہ کی معاونت اور نئے سروے کے ذریعے کر رہی ہے۔ امداد کے لئے ملک بھر میں کے 70 اضلاع سے ابتدائی طورپر10 لاکھ خواتین کا انتخاب کیا گیا۔

فروری اور مارچ میں 10 لاکھ جبکہ رواں سال 70 لاکھ کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر نے بتایا کہ 10 سال پرانا سروے غیر فعال ہوچکا ہے اور نئے سروے میں بیوہ خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سروے میں کار رکھنے والے، بیرون ملک سفر کرنے والے، سرکاری ملازم یا ٹیکس دہندہ کو شامل نہیں کیا گیا۔