چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیربھٹو کی تصاویر ہٹا دی گئیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاہے سماجی تحفظ کے اداروں پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لیے صحت کارڈ سے نواز شریف اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیربھٹو کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کارڈز پر صرف قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

زیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احساس کفالت کارڈ زسے سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیاگیاہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہاکہ اس فیصلے کی منظوری خود وزیراعظم نے دی ہے اور آئندہ ان کارڈز پر صرف قائد اعظم کی تصویر ہوگی۔ثانیہ کے مطابق سماجی تحفظ کے اداروں کا سیاست کیلیے استعمال کیا جاتا تھا، حکومت نے سماجی اداروں کو سیاست سے پاک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نہوں نے کہا قائد کی تصویر ثبوت ہے کہ حکومت سماجی اداروں کا سیاسی استعمال روکے گی، کفالت پروگرام کے ذریعے انتہائی غریب افراد کی ماہانہ مدد کریں گے۔ مستحق خواتین کے بچت بینک اکاو¿نٹس بھی کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کرنے والے ہیں، پروگرام کے تحت بیوہ خواتین سمیت نادار افراد کی مالی امداد اورانتہائی مستحق افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ رقم دی جائے گی۔

بے نظیرکارڈ ختم کرکے مستحقین کو احساس کفالت کارڈ پر وظیفہ ملے گا، کارڈ سے نواز شریف اور بے نظیرکی تصاویر ختم کر کے صرف قائد اعظم کی تصویر لگے گی۔حکومت ہر ماہ 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دے گی جبکہ بی آئی ایس پی کے 40 لاکھ بینی فشریز بھی کفالت پروگرام میں شامل ہیں۔