میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

میں بھی ایک کرکٹر ہوں۔فردو س عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے عدم برداشت کی سوچ دفن ہوتی ہے ،وزیراعظم عمران خان امن کے علم بردار ہیں اور وہ کھیلوں کی افادیت سے بھی واقف ہیں ۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے میچ دیکھنے کے لیے آنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں اور میرے پاس ایک چھوٹی سی منسٹری ہے جس کے لیے 18گھنٹے کام کرتی ہوں لیکن پھر بھی یہاں آئی ہوں تا کہ کرکٹ کلچر کو پرموٹ کرسکوں۔

فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کرکٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی ذمے داریاں بہت زیادہ ہے ،وزیراعظم جہاں بھی ہوں وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کا م کرتے رہیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے بتا یا کہ وہ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دیتی رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک ہر محاذ پر پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے لیکن اب پاکستان کے مخالفین کے ارمان برباد اور کرکٹ کے میدان آباد ہوئے ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیانیہ پروان چڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں دنیا پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کر رہی ہے ۔