اب الیکشن کمیشن 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں عدالتی رائے پر عمل کرے، عدالت کی بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہ ہونے کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں، خالد جاوید خان
اب الیکشن کمیشن 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں عدالتی رائے پر عمل کرے، عدالت کی بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہ ہونے کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں، خالد جاوید خان

خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری

ئے اٹارنی جنرل کون ہوں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہی خالدجاویدان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

دوسری جانب خالدجاوید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اہم ذمے داری سونپی ہے۔ نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعدوہ پیر سے کام شروع کردیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے استعفیٰ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بار کونسل کے مطالبے پراپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزارت قانون نے وضاحت کی کہ انور منصور مستعفی ہوئے نہیں ہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیاگیاہے۔ وزارت قانون کے مطابق انور منصور خان سے نامناسب رویے کی وجہ سے استعفیٰ لیاگیا۔