سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندابن گئے۔ شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ مہنگائی14 فیصد اور پالیسی ریٹ13 اعشاریہ 25 فیصد کرناہی ملک دشمنی ہے ،حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندابن گئے،صنعت بند ہے صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اورملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے،قوم نے دیکھ لیا گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے ،معیشت بچانے کیلیے فیصلہ قوم کو کرنا ہے اس وقت قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی14 فیصد اور پالیسی ریٹ13 اعشاریہ 25 فیصد کرناہی ملک دشمنی ہے ،حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندابن گئے ہیں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ صنعت بند ہے ،صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں،ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھا کر لوگوں کو بے روزگارکردیاگیا۔