احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب نے سابق صدر کے کلفٹن والے گھرکو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کے کلفٹن والے مکان کو منجمد کرنے کی کنفرمیشن کی درخواست دائرکی تھی جس پر تفتیشی افسراحمد سعید وزیرعدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹرکے مطابق گھرکی خریداری کیلیے پیسے جوائنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے دیے گئے، مکان اپریل 2014 میں خریدا گیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مکان کرپشن کے پیسوں سے گھر خریدا گیا۔
عدالت نے نیب کی استدعا منظورکرتے ہوئے سابق صدر کے گھرکو منجمد کرنے کی توثیق کردی اور گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔