پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 195 تک جا پہنچی ہے جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیاہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
وزیراعظم قوم سے خطاب میں کرونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ بھی کریں گے۔اس کے علاوہ عمران خان قوم سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے اور قوم کو موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہو چکی ہے۔