وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرونا کو شکست دینے کےلیے قومی یکجہتی ضروری ہے،وفاق سندھ حکومت کے لاک ڈاوَن کی تشریح سے متفق نہیں،عوام کی مدد سے اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے،کوئی حکومت ڈنڈے کے زور پران چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتی،کچھ لوگ خود کو قرنطینہ میں رکھ کر ملک سے باہر چلے گئے تھے،اب عوام کو لاک اپ میں رکھ کر خود لاک اپ سے باہر آنا چاہتے ہیں
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کرونا جیسے پر مسئلے پر سیاسی دکان چمکانا ٹھیک نہیں، پوائنٹ اسکورنگ عوام کی اذیت کا باعث بنے گی،شہریوں کو ذمے دارانہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہے،اس وقت اپنے ذاتی ایجنڈے اور مفادات کو قرنطینہ میں رکھیں،وزیراعظم پر تنقید کرکے بہتری نہیں آئے گی۔
آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کو نصب العین ملا،آج بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،بانیان پاکستان نے قربانیاں دے کر ناممکن کو ممکن کردکھایا،انہوں نے کہاکہ آج کا دن2قومی نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے،23مارچ قائداعظم کے وژن کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،قائداعظم نے بھارتی قیادت اور ہندوتوا کے عزائم کو پرکھا،قائداعظم نے فیصلہ کیا مسلمان اور ہندواکٹھے نہیں رہ سکتے،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا استحصال ہورہا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پاکستان کو کرونا کی شکل میں چیلنج درپیش ہے،کرونا کے باعث پوری قوم مسائل کا شکار ہے،آج پھر ہم آہنگی،یکسوئی اور یکجہتی کے فروغ کا دن ہے،عمران خان کی قیادت کی ایک بار پھر تجدید عہد کرتے ہیں،قیام پاکستان کی امانتیں اگلی نسل تک منتقل کریں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ لاک ڈاوَن کے حوالے سے مختلف آرا دی جارہی ہیں،اکثریت کی رائے تھی کہ پاکستان کو لاک ڈاوَن کی طرف جانا چاہیے،لاک ڈاوَن کی تعریف سے آگاہی ضروری ہے،لاک ڈاوَن میں احکامات پر زبردستی عمل کرنے کےلیے فوج اور پولیس کو استعمال کیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیکل245کے تحت صوبوں کو فوج طلب کرنے کااختیارات دیاگیا ہے،وزیراعظم عمران خان سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جزوی لاک ڈاوَن کا فیصلہ صوبائی حکومت پر منحصر ہے،ائیرپورٹس پر سول اور آرمڈ فورسز تعینات ہیں،وفاق سندھ حکومت کے لاک ڈاوَن کی تشریح سے متفق نہیں،عوام کی مدد سے اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے،کوئی حکومت ڈنڈے کے زور پر ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتی،کرونا کےخلاف جنگ میں سب سے اہم دستہ عوام ہیں،عوام کی مرضی کے بغیر جنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کل عوام کے درد کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے، صوبوں کو حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیں گے،ایم کیوایم کو حکومت کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش آمدید اور مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کو شکست دینے کےلیے قومی یکجہتی ضروری ہے،کچھ لوگ خود کو قرنطینہ میں رکھ کر ملک سے باہر چلے گئے تھے،اب عوام کو لاک اپ میں رکھ کر خود لاک اپ سے باہر آنا چاہتے ہیں،کرونا جیسے پر مسئلے پر سیاسی دکان چمکانا ٹھیک نہیں، پوائنٹ اسکورنگ عوام کی اذیت کا باعث بنے گی
ان کا کہناتھاکہ شہریوں کو ذمے دارانہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہے،اس وقت اپنے ذاتی ایجنڈے اور مفادات کو قرنطینہ میں رکھیں،وزیراعظم پر تنقید کرکے بہتری نہیں آئے گی۔
انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں،سیاسی محاذ پر نقب زنی کی حوصلہ شکنی ہوگی،افراتفری اور سنسنی خیزی سے گریز کیاجائے،ان کاکہناتھا کہ کرونا کے99فیصدمریض صحت یاب ہوجاتے ہیں۔