پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ۔فائل فوٹو
پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جلد دینے کی ہدایت

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے ریٹائرڈ ملازمین کو جلد پنشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو 25 مارچ سے پنشن کی ادائیگی کے لیے محکمہ فنانس کو ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں تنخواہ و پینشن کے علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گریجیویٹی، ایکیشمینٹ، اور ایل پی آر وغیرہ کی ادائیگیاں فی الحال روک دیں جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیاہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرنا وائرس کے کیسزکی تعداد 803 سے تجاوز کرگئی ہے، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے اور پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کیلیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔