سندھ کے بعدپنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیاہے ، صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کمیٹی برائے انسداد کے اجلاس کے دوران صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ،24 مارچ منگل صبح 9 بجے سے چھ اپریل صبح نو بجے تک تمام سیاحتی مقامات ، بازار ،شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے ۔
انہو ں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ وسیع تر مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی تاہم فیملیز اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز ، سبزی ، فروٹ ، بیکریاں اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے ، ادویات ساز اور اشیائے خوردو نوش بنانے والی فیکڑیاں اور سپلائی کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طبی آلات بنانے والی فیکڑیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کرفیو یا لاک ڈاﺅن نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کل مریضوں کی تعداد 246 ہو گئی ہے جس میں لاہور52 ، گجرات 4 ، گوجرانوالہ 4 ، جہلم تین ، راولپنڈی تین، ڈیرہ غازی خان 177 ، ملتان دواور سرگودھا کا ایک مریض شامل ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عوام کے کروانا سے بچاﺅ کے پیش نظر21 مارچ کو دو روز کیلیے شاپنگ مالزاور سیاحتی مقامات کو بند کیا گیا تھا جس کی معیاد کل صبح پوری ہو جائے گی تاہم کرونا وائر س سے بچاﺅ کے پیش نظر دو روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل پر جس طرح عوام نے تعاون کیا اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں، گھر میں رہنا ہی کرونا سے بچاﺅ کا بہترین طریقہ ہے۔