اسلام آباد میں صحافیوں کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ 29مارچ سے4 اپریل تک باہر جانے والی پروازوں پر بھی ممانعت اورایئرتریفک کو بند رکھا ہےجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے مشرقی اورمغربی سرحد مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت،ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کرتار پور راہداری پر بھی ہوگا۔ اسلام آبادسےگلگت اوراسکردوکےعلاوہ اندرن ملک پروازیں بھی معطل رہیں گی۔ تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستان آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 7180افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں زیادہ تعداد زائرین کی ہے۔ حکومت کی جانب سےملک میں 14لیبارٹریزپی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کیلیے پی سی آر ٹیسٹ کو سب سے مستند مانا جاتا ہے تاہم پی سی آرٹیسٹ کرنےکی درجہ بندی کردی ہے اس وقت صرف سانس کی بیماری کا علامات رکھنے والوں، کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں وقت گزارنے والوں یا کرونا مریض کے ساتھ وقت گزارنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ لوگ خوف کا شکار ہیں اوراپنے ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں اورسفارشیں کرواتے ہیں، ٹیسٹ کیلئے سفارشوں سے نقصان ہو گا۔ ہر شخص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں۔
چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین سے8ڈاکٹرزکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ووہان سےآنےوالی پروازمیں 15وینٹی لیٹرزہوں گے، این ڈی ایم اےنے679وینٹی لیٹرزکاآرڈردیاہے، مختلف ممالک سےوینٹی لیٹرز جلد پہنچ جائیں گے۔ کارگوطیارےسے30ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ملک میں لیبارٹریزکی تعداد 40سے50 ہو جائے۔ کراچی میں 2 لیبارٹریز بنائی جائیں گی، 2 ٹیسٹنگ مشین آزادکشمیرکےحوالےکردی گئیں، خیبرپختونخوا میں بھی نئی لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ اسماعیل خان میں لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ ملک میں لیبارٹریزکی تعداد14سے24تک لےکرجائیں گے۔