خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو
خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو

بلوچستان میں لاک ڈاون میں 19 مئی تک توسیع

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاون کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے اس میں مزید 15دن کی توسیع کردی ہے۔ اب صوبے میں 19مئی تک لاک ڈاون رہے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بلوچستان میں لاک ڈاون میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی ہے، حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلیے صوبہ بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جبکہ آج ختم ہونے والے لاک ڈاون کو 19مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، دس یا دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، سماجی و مذہبی تقریبات بھی نہیں ہوسکیں گی جبکہ خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جبکہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیا خوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار، پیٹرول پمپ،کال سینٹرز، غیر سرکاری و فلاحی نتظیموں کے دفاترکھولنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جن دکانوں، کاروباروں اور دفاترکو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائر س سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔