وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنزعید سے 5 روز قبل جاری کردی جائیں۔
وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے باعث حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز عید سے پانچ روز قبل جاری کردی جائیں، عیدالفطر 25 یا 26 مئی کو متوقع ہے، لہذا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملازمین کو مئی کی تنخواہ و پنشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ایڈوانس میں جاری کی جائے۔