ابو ظہبی میں پھنسے 250 پاکستانی لاہور پہنچ گئے

جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت ہو گی،جن کی رپورٹ مثبت آئی انہیں ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

               
May 10, 2020 · قومی
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کی خصوصی پروازابو ظہبی میں پھنسے 250 پاکستانیوں کولے کر وطن واپس پہنچ گئی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سے 250 پاکستانیوں کو لے کرلاہور پہنچی ہے۔ ایئر پورٹ پراسکریننگ کے بعد مسافروں کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی اور جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی انہیں ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔