ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں جلد کھولیں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک مزید لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔کابینہ ارکان کا عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے پراظہار تشویش جس پر وزیراعظم نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم نے پاکستان میں لاک ڈائون جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمے داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمے دار شہری بننا ہو گا۔