منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے۔فائل فوٹو
منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے۔فائل فوٹو

کورونا کا شکار رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کرگئے

رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،بھتیجےعرفان اللہ نے منیر اورکزئی کے انتقال کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی منیراورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،منیر اورکزئی کی نماز جنازہ اور تدفین مندوری لوئر کرم میں کی جائے گی۔

منیر احمد اورکزئی نے15 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے دوران ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ انہیں کچھ عرصے تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے منیر اوکرزئی کے انتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔