اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ 19 ہزار536 تک پہنچ گئے

پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار536 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 101 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار356 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 45 ہزار463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار573 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 101 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی۔

سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔