پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نوازنے پارٹی صدر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمے داروں کوان کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نوازنے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔
@CMShehbaz has contracted Corona which proves that his apprehensions were not unfounded. Those who imperilled his already frail health knowing his suspecptibilty, will have to answer. For this & for everything. One day. May Allah restore him & all affected to perfect health. Amen pic.twitter.com/4GBJl6tubv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا،انہیں جواب دینا ہو گا۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ جس کی تصدیق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔