پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار825 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہو گئی ۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 51 ہزار 735 مریض صحت یاب ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 52 ہزار 601 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 934، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار95 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 969 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 83 اور آزاد کشمیر میں 12 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر8 لاکھ 68 ہزار 565 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔