کسی نے ڈسٹرب کیا تو ڈنڈا مار دوں گی۔خاتون رکن اسمبلی
ہیرو سوہو کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے اسمبلی میں شور شرابا کیا۔
ہیرو سوہو نے اظہار خیال سے قبل وارننگ کی دی تھی۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہونے ایوان میں اظہارخیال کے دوران بیچ میں بولنے پر ڈنڈا مارنے کی وارننگ دیدی۔سندھ اسمبلی اجلاس میں متعدد اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ کچھ اسمبلی میں موجود تھے۔
اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے بھی شرکت کی اوراس دوران وہ کچھ غصے میں نظرآئیں۔ہیرو سوہو نے اظہار خیال سے قبل وارننگ کی دی کہ اگر مجھے تقریرکے دوران کسی نے ڈسٹرب کیا تو ڈنڈا ماردوں گی۔ہیرو سوہوکے بیان پر اپوزیشن اراکین نے اسمبلی میں شور شرابا کیا۔