مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈارپرآگئے،نیب لاہورنے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ خواجہ آصف کو کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ زمین فروخت کی.
ذرائع کاکہناہے کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوزکرنے کا بھی الزام ہے،انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔