آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

پاکستان میں کورونا کے مریض 2 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار512 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار167 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 74 ہزار 778، سندھ میں 80 ہزار 446، خیبر پختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442، اسلام آباد میں 12 ہزار 643 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار9 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 95 ہزار407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار437 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار167 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار681، سندھ میں ایک ہزار269، خیبر پختونخوا میں 922، اسلام آباد میں 127، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 116 اورآزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔