خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ مارٹرگولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسزکی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔