00 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر40290 پر بند ہوا
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 249ارب روپے سے زائد کا اضافہ

5 ماہ بعد 100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،5 ماہ بعد 100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔

جمعرات کے روزاسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 290پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40ہزار177 پرٹریڈ کرنے لگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار750روپے کااضافہ ہوا تھا۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 28ہزار 750روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار72روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار382روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ دو روزقبل کراچی کے صرافہ بازارمیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔