برآمدات میں اضافے کیلیے جدید طریقے اپنانا ناگزیرہے،انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر/ورلڈبینک
برآمدات میں اضافے کیلیے جدید طریقے اپنانا ناگزیرہے،انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر/ورلڈبینک

نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار، ’میڈ ان پاکستان‘ ترجیحات میں شامل

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق 5 سالہ تجارتی پالیسی 25-2020کا حتمی ڈرافت تیار کر لیا ہے جس میں برآمدات کے فروغ اور ‘میڈ ان پاکستان’ پالیسی ترجیحات ہیں۔
حکام کے مطابق نئی پالیسی میں برآمداتی اہداف ملکی اور عالمی سپلائی چَین کو مد نظر رکھ کر تجویز کیےگئے ہیں۔
وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی کیلئے مزید وقت مانگ لیا
موجودہ حکومت 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی نہ لا سکی،
آئندہ تجارتی پالیسی میں صعنتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے، خام مال کی درآمد پر ٹیرف کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور صعنتوں کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم فنانسنگ کی تجاویز دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، انجینیئرنگ اور کیمیکل صعنت کو ریلیف دینے کی تجویز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی پالیسی کے تحت پہلے برآمدات کا ہدف 2025 تک 46 ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان تھا تاہم نئے پلان کے تحت برآمدات 36 ارب ڈالر تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آخری تجارتی پالیسی گزشتہ دور حکومت میں 2015 میں پیش کی گئی تھی، اس کے بعد سے نئی تجارتی پالیسی نہیں لائی جاسکی۔