مقتولہ کو ایک شخص زخمی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس
مقتولہ کو ایک شخص زخمی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس

صحافی،سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ تربت میں قتل

بلوچستان کے علاقے تربت میں معروف سماجی کارکن، آرٹسٹ اور ٹی وی میزبان شاہینہ شاہین کو پراسرار طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو ایک شخص زخمی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا، واقعہ گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
ایس ایس پی کیچ نجیب اللّٰہ پندرانی نے بتایا کہ محراب نامی شخص اپنی گاڑی میں شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، انہیں دو گولیاں لگی تھیں جن کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اسپتال میں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے ماموں کے حوالے کردی ۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔