یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

معذور افراد کی اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کی منظوری

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت کسٹمز ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گاڑی درآمد کے لیے معذورافراد کی آمدن کی حد ایک سے 2 لاکھ روپے ماہانہ تک کردی گئی.

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کردی گئ۔

ی ای سی سی نے وزارت ریلوے کی اخراجات کے لیے 6 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دے دی 50 کروڑ روپے ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوگی.

اعلامیہ کے مطابق دینی مدارس کیلیے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کردی گئی سب کیلیے ہنر پروگرام کیلئے بھی 16 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے ملک میں قانون کی بالادستی ہو اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔