یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے3 ارب 88 کروڑروپے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔