وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھراقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا اقوام عالم کے بڑے فورم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب دکھایا جائے گا، وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کو اجاگر کریں گے۔