کراچی میں سپرہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی کہ راستے میں ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی۔ وین الٹنے سے وائرنگ میں آگ لگ گئی۔ وین میں آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے حادثے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈپتی کشمنر جامشورو فرید مصطفیٰ کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔