منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے سلمان شہبازکو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی کمبائن انوسٹیگیشن کی جانب سے سلمان شہبازکو طلبی کا پہلا نوٹس 19 ستمبر جاری ہوا تھا، صدر ن لیگ شہباز شریف کے صاحبزادے کو 25 ستمبر کو لاہورایف آئی اے آفس طلب کیا گیا تھا۔ طلبی کے نوٹس میں دوبارہ سوالات کے جوابات بھی مانگے گئے تھے۔
نوٹس کے مطابق 10.5 ارب روپے کی رقم ملازم کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، ایف آئی نے اس حوالے سے سوالات کے جوابات مانگے ہیں، تازہ ترین نوٹس میں سلمان شہباز کو یکم اکتوبرکو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سلمان شہبازکا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا جب نوٹس موصول ہو گا تو سوچا جائے گا کہ پیش ہونا ہے یا نہیں۔