اسکولوں کوبند کرنے یا نہ کرنےکی 2 مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں این سی او سی میں پیش کروں گا، سعید غنی
اسکولوں کوبند کرنے یا نہ کرنےکی 2 مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں این سی او سی میں پیش کروں گا، سعید غنی

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پری پرائمری سے مڈل کلاسز کے طلبہ بھی والدین کے ہمراہ فیس ماسک پہن کر اسکول پہنچے،کلاسوں میں بچوں کی حاضری 30 سے 40 فیصد رہی ہے۔

سندھ بھر میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے 15ستمبرکوکھل چکے ہیں جس کے بعد نویں اور دسویں جماعت سے کالجوں تک کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔

صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر21 ستمبرکو چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو ایک ہفتے کےلیے موخر کیا تھا جسے آج سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام اسکولوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، بیمار طلبا یا اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے جبکہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکول 30 ستمبر کو کھولے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ موخرکردیا گیا ہے۔